سہراب مودی کی فلمیں -ڈایلاگ- سے بھرپور ہوتی ہیں
فلم پکار سن انتالیس کی فلم ہے مین اس وقت چھ یا سات سال کا تھا
بات اس لیئے نکلی ہے کہ کل میں نے یہ فلم اپنے کمپوٹر پر دیکھی مزا آیا کیونکہ پرانی یاد دلاتی ہے
ہمارا گھرانا سخت مسلم تھا ہمارے والد مولوی اور فلموں کے خلاف تھے مگر بچّوں کو اجازت تھی کچھ چنی ہوئ فلمیں دیکھنے کی سنیما حال میں سب سے پیچھے ایک پردہ لگایا ہوتا تھا جس میں پردہ دار خواتین بیٹھتی تھین یہ فلم ان دنوں کی یادگار ہے ایک اور فلم بچپن کی سکندر اعطم تھی جو مجھے یاد ہے
پکار عدل جہانگیری کی داستان ہے جو سہراب مودی نے کمال صفائ سے پیش کی تھی اس میں ان دنوں کے مشہور کلاکار تھے جیسے چندر موہن جو شہنشاہ جہاںگیر کے رول میں ہیں اور- پریچہرہ نسیم- نور جہاں کے رول میں سہراب خود سنگرام سنگھ -سپہ سالار کے رول میں ہیں اور انھون نے فلم ڈائریکٹ کی ہے
کاپی بھی خراب نہیں ہے گو اتنی پرانی فلم ہے میں نے اس لیئے بھی دیکھی کہ انگلش سبٹایئٹل بھی تھے
وہ کیا زمانہ تھا آجکل تو سب فلمیں بالیووڈ سے نکلنے والی -ہندی- لکھی جاتی ہیں لیکن یہ فلم اردو لکھی گئ ہے ان دنوں اردو زبان کو لحاظ حاصل تھا جو اب ہندی کو حاصل ہے
Please visit my English blog at Saugoree