Tuesday, June 3, 2014

ایس ٹوینٹی

                                ایس ٹونٹی  
 اس مختصر بنگلے کا تعارف پچھلی تحریر میں کر چکا ہوں اور اس کے مکینوں سے بھی آپ کو باخبر کیا ہے
 اب باقی کا حال سنئے ستمبر کے اواخر میں یہ غریب ہی پہلا مکین ہوا اور جب تک باقی حضرات آتے تقریبا" تمام انتظامات یعنی رہنے سہنے کے مکمّل ہو گئے بنگلے میں کئ چیزوں کی کمی تھی جس کی 'شکایت' کرنے کے بجائے ہم نے کالج کے بڑے 'افسروں' مع پرنسپل کو ایک دعوے بھیجی اور کھانے و موسیقی کا بندوبست کیا موسیقی کی کئ وجوہات تھین اوّل" یہ کہ ہم اس کے بہت شوقین تھے اور مجھےکچھ معمولی سی گانےبجانے کی مہارت سی بھی حاصل تھی عین اس وقت میرے جاننے والوں میں ایک نہایت اچھے گلوکار اور ان کے ہمراہ طبلے اورہارمونیم والے بھی موجود تھے اس کے ساتھ ساتھ ہمارے چند سٹوڈنٹ بھِی ہمارے ساتھ آ ملے کہ ان میں ایک موسیقی کا شائق اعلےا درجہ کا بانسری نواز بھی تھا تو ہم نے ان سب کا فائدہ یوں اٹھایا کہ میرے جنم دن یا سالگرہ کا بہانہ لیکر پروگرام بنالیا اور اس ملی جلی محفل میں بڑے افسروں کے سامنے بنگلے کی خستہ حالت بھی ظاہر کر دی گئ اور ان کا تعاون ٹھیک کرنے کے لئے حاصل ہوگیا
بس اس کے بعد پشاور میں کوئ ایسی موسیقی محفل نہیں ہوتی تھی جس میں ہمین دعوت نہ بھیجی گئ ہو پاکستان ائر فورس کی ڈرامیٹک کلب سے جہاں وہ میرے جاننے وال موجود تھے ہمارے مضبوط تعلقات قائم ہو گئے
 اس کے بعد میں مزید ایس ٹونٹی کے پڑوسیوں کے متعلق تحریر کروںگا

Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Monday, June 2, 2014

پیشاور کی یادیں

میں نے ساگر شہر میں اپنی زندگی کے پہلے دس سال گزارے پھرچار سال گائوں یعنی کوٹلہ ککرالی میں اس کے بعد دس سال لاہور میں۔ پاکستان چھوڑنے سے پہلے تین سال پیشاور میں گزارے
 پاکستان کی یادیں اب پرانی ہوچلی ہیں ہندوستان یعنی ساگر کی یادوں کو کچھ لکھ چکا ہوں اور کچھ کوٹلہ ککرالی کی کچھ لاہور کی جو یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران وقت گزرا ان کی داستان تھی
 آج سوچا کہ پشاور کی یادوں کو تازہ کروں بھت دلگداز اور دلفریب واقعات ہیں اورمیرے دل کو تازگی بخشنے کا ایک مستقل ذریعہ ہیں اوّل تو یہ کہ میڈیکل کالج سے نکل کر یہ پہلی نوکری تھی مگر یہ بھی میڈیکل کالج تھا اور استادوں اور طلباء کے گروپوں سے واسطہ رہا اس لئے محسوس ہی نہ ہوا کہ ہم کالج چھوڑ چکے ہیں سٹوڈنٹ طبقہ میں ہماری ایک عزّت تھی اور جب ہمیں 'سر' کہ کر پکارا جاتا تھا تو دل کو ایک گونہ تسکین سی ملتی تھی سب سے پہلے میں 'ایس ٹونٹی' کے متعلّق لکھنا چاہتا ہوں
یہ ایک یونیورسٹی کی نوکری تھی یعنی ہم پشاور یونیورسٹی کے 'نوکر' تھے میڈیکل کالج --خیبر میڈیکل کالج- نیا بنا تھا مجھےفزیالوجی ڈپارٹمنٹ میں بطور ڈیمانسٹریٹر لیا گیا تھا اور گریڈ 'سینئر لیکچرار کا تھا رہائش کے لئے یونیورٹی میں نئ آبادی بنی تھی جس میں 'بنگلے' تھے 'جےٹائپ' جونئر لیکچرر کے  'ایس ٹائپ' سینئر لیکچرر' کے 'آر ٹائپ' ریڈر یعنی اسسٹنٹ پروفیسر کے اور 'پی ٹاءپ' پروفیسروں کے لئے بنائے گئے تھے مجھے مع تین اور ساتھیوں کے 'ایس ٹونٹی' یعنی بیس نمبر بنگلہ الاٹ ہئوا تھا یہ اسی کی داستاں ہے میرے ساتھی دو اناٹومی کے ایک فزیالوجی اور پھر ایک کی شادی ہونے پر ان کی جگہ ایک پتھالوجی کے ڈیمانسٹریٹر تھے جو ہمارے بنگلے مین آگئے چار کمرے تھے یعنی بیڈروم ایک بیٹھک ایک غسلخانہ ایک باورچی خانہ اور ایک 'سروینٹ کوارٹر' بھی تھا ایک باورچی اور ایک کام کرنے والا نوکر تھا میرے ساتھی سب ایک ہی قسم کی طبیعت رکھتے تھےایک دو سالوں کے فرق مین ڈاکٹر بنے تھے ابھی 'کالج کا الّھڑ پنا' سب میں موجود تھا رات گئے تک گپ شپ رہتی تھی زور زور سے قہقہے لگانا عام تھا آس پاس کے بنگلوں والے شکایت نہیں کرتے تھے کیوںکہ ہم نے سب سے دوستی قائم کر لی تھی میرے بنگالی ہم پیشہ کے جانے کے بعد جب مجھے یہ بنگلہ الاٹ ہئوا تو اس میں سب ہی میری طرح غیر شادی شدہ ڈاکٹررہ رہے تھے

Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Thursday, May 15, 2014

جنگوں کے ہیرو

دنیا کی تاریخ میں اگر آپ غور کریں تو ہمیشہ آپ کو ایسے بڑے لوگوں کے نام ملیں گے جنھوں نے جنگوں میں نمایاں شہرت حاصل کی اس بحث کے قطع نظر کہ آدمیوں کو مارنے میں مہارت حاصل کر کے ہر جرنیل اور سپہ سالار کی خواہش اور ترکیب یہی ہوتی ہے کہ کس طریقے سے دشمن کو زیداہ سے زیادہ نقصان کم سے کم وقت میں پنہچایا جائے اسی میں ان کی ناموری پوشیدہ ہے
 مثالیں تو بہت سی ہیں صرف ایک دو لکھ رہا ہوں جنرل آیزنآور دوسری جنگ عظیم کے فاتحان عظیم میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے اپنے ملک مین یعنی امریکہ میں ان کو نہایت عزت اور  ہردلعزیزی کا مقام حاصل ہے دیکھا جائے تو ان کا امریکہ کے رئیس الاعظم منتخب ہونے میں اسی 'جرنیلی' قوت کا دخل ہے لیکن جب آپ ہیروشیما اور ناگاساکی کی تباہی اور انسانیت سوز سفّاکی پہ نظر ڈالیں تو آپ کے دل دہل جاتے ہیں تاریخ یہ بھول جاتی ہے کون اشخاص اس ہولناک تباہی کے ذمہ دار ہیں اسی طرح جنرل پیٹن کا قصہ ہے جو بد تمیزی بدکلامی میں لاثانی ہیں انہیں یاد کیا جاتا ہے میں نے سنا تھا کہ جب ان کے نام پر فلم
                                           بنائی گئ اور اس میں جارج
سی سکاٹ کو ایکٹنگ پر سراہا گیا جو اس نے جنرل پیٹن کے رول میں ادا کی تھی تو اس نے آسکر لینے سے انکار کر دیا
    میں اس فلسفے کو نظر انداز کر رہا ہوں جس میں آدمی لڑنے پہ مجبور ہو جاتا ہے لیکن آپ نے دیکھا تھا کہ جب عراقی
افواج شکست سے دو چار ہوِ تھیں تو بھاگتی ہوِ فوج کے تعاقب میں باوجود اس کے کہ شکست تسلیم کی جا چکی تھی
گنرل شوارزکاف نے جان ببوجھ کر اپنے ٹینکوں سے نہتے فوجیوں پر گولے چھوڑے اور ہمیں ٹی وی پر شان سے اکڑ کر بتایا کہ یہ نہایت خونی حملے ہوں گے یہ ایسے جرنیلوں کا طرّہئ امتیاز شمار ہوتا ہے
 ابھی حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی گِ ہے جس میں عراقی لوگوں کی تباہی جنگ کے علاوہ جو انسانی ظلم دوسری طریقوں سے کئے گئے ہیں جنھین پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ جیسے پرانے زامنے میں بادشاہ اور دوسرے حاکم جانی اور مالی طور پر اپنی رعایا اور مفتوحہ علاقوں کے لوگوں پر جو ظلم و ستم ڈھایا کرتے تھے اب بھی وہی طریقے انسانی تہذیب میں شامل ہیں اگرچہ موجودہ انسانی تہذیب کو اعلےا اخلاقی اقدار کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ انسان ابھی تک وہی اقدار لئے ہوئے ہےجو قابیل نے ہابیل کے قتل سے شروع کی تھیں


Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Wednesday, April 23, 2014

کسی کا کوچ کسی کا مقام ہوتا ہے

کسی کا کندہ نگینے پہ نام ہوتا ہے
کسی کی عمر کا لبریز جام ہوتا ہے
عجب سرا ہے یہ دنیا کہ جسمیں شام و سحر
 کسی کا کوچ کسی کا مقام ہوتا ہے
 اب یہ تو یاد نہیں کس کی لکھی ہوئ ہے یہ رباعی مگر یاد اکثر آتی ہی سرمایہ ادب اردو کی کتاب تھی ہمارے لئے میٹرک میں جہاں اسے پڑھا تھا
 بڑی مشکل سے پوری رباعی آج مسٹر گوگل نے نکال کے بتائ ہے بہت پر معنی قسم کے الفاظ ہیں اس لئے یہاں نقل کر دئے ہیں اس میں سے صرف دوسرے مصرعے کو بھولا تھا باقی تین مصرعے یاد تھے
 ممکن ہے آپ سبکو پسند آئے
Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Thursday, April 17, 2014

عربی نام انگریزی میں



- حال ہی میں سعودی عرب جانے کا اتفاق ہوا جی ہان عمرہ کی خاطر
ایسے ہی ایک اخبار کی سرخی پہ نظر پڑی جس میں شکایت تھی کہ عربی نام لوگ انگریزی میں لکھتے ہوئے سپیلنگ کا لحاظ نہیں کرتے جس سے خاصی مشکل پڑتی ہے اور کئی موقعوں پر قانونی کاروائی میں پتہ نہیں چلتا اصل نام کیا تھا اس لئے سعودی حکومت اس مشکل کو حل کرنے کے لئے کوئی خاص ترکیب نکال رہی ہے وہ کیا ہوگی؟ اللہ ہی بہتر جانے
 میرا تجربہ انگریزی کے متعلق سعوی عرب میں یوں ہے  
    ایک مرتبہ ہم جدہ سے مدینہ منورہ والی فلائٹ کے لئے انتظار میں تھے مانیٹر پر غور سے دیکھا تو فلائٹ نمبر مدینہ والی کا لکھا تھا اور وقت بھی درست تھا مگر شہر کا نام مدینہ نہیں تھا کچھ اور تھا- اب ہم سوچ میں پڑ گئے کہ مدینہ والی فلائٹ کیا ہوئی سوچا شاید مدینہ پہنچنے سے پہلے شاید کوئ شہر آتا ہوگا  گو ایسی لمبے فلائٹ نہیں چنانچہ ارادہ کیا کہ کسی سے پوچھ لیں جو انگریزی اور عربی جانتا ہو کہ کیا یہ فلائٹ مدینہ ہی جائے گی؟ سو ایک 'وردی' والے صاحب سے پوچھ ہی لیا انھوں نے بھی غور سے دیکھا کہ فلائٹ نمبر ٹھیک ہے تو ہمیں یقین دلایا کہ یہ فلائٹ مدینہ ہی جائے گی فکر نہ کریں۔ عرض کیا دوسرے شہر کا نام کیوں لکھا گیا ہے  جواب ملا "اس نے غلطی سے لکھ دیا ہے' عموما" ایسی  جگہ سپیلنگ یا ؟ 
دوسری غلطی کو جب پتہ لگ جائے تو درست کردینا چاہئے تھا
ہم ایک بڑے پاش قسم کے ریستورانٹ میں تھے مینو دیکھا اس میں  بہت کچھ لکھا ہوا تھا کہ ایسے ریسٹورانٹ میں آپ بہت کچھ دیکھ اور کر سکتے ہیں مثلا" میٹنگ وغیرہ بھی کر سکتے ہیں اب جو ھور سے دیکھا تو میٹنگ کا سپیلنگ یوں تھا
MEATING
 مکن ہے ریسٹو رانٹ کی وجہ سے ان کا مطلب دہرا ہو ہم یہی سوچ کر کہ ایسی چھوٹی سی بات بھلا کیسے ان کو بتائیں اور ہم غریب کیا جانے بڑے ریسٹورانوں میں کیا کچھ کیسے لکھا جاتا ہے
  ایک کمپنی سے ہم نے دو چیزیں علیحدہ علیحدہ خریدیں ان کے اپنے بیگ تھے جس پر کمپنی کا نام اور کام اور بہت کچھ لکھا ہوا تھا ایک جگہ نیوزپیپرز درج تھا وہ ایک بیگ پر ٹھیک تھا دوسرے پر یوں تھا
NEWS PAOERS
ظاہر ہے کہ ٹاِپ کرنے والے نے غلطی سے 'او' پر انگلی مار دی تھی بجائے 'پی' کے تو اس کو بھی بجائے درست کر کے اور پھر چھاپنے کے اسے یوں ہی  چھپوا ڈالا گیا  -- کیا فرق پڑتا ہے آخر سب جانتے ہی ہین یہ کیا ہے



Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Friday, February 14, 2014

ویلنٹائن کیا بلا ہے

  میں نے جب پاکستان سے انگستان ہجرت کی اس وقت اٹھاءیس سال کا ہو چکا تھا اور ایسے "دن" کے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ  ہمارے کلچر میں وےلنٹائن  کا کوئ تصور نہیں تھا مگر سن باسٹھ میں  اس تاریخ پر سب معلومات حاصل ہوئیں وہ یوں کہ ایک نرس نے میرے سینئر کے نام ۳۲ خط لکھے تھے محترمہ اس آستریلین سرگن پر بری طرح فریفتہ تھین چوںکہ ہندوستان میں پیدا ہوئ تھیں اس لئے ٹوٹی پھوٹی ناگریزوں والی  اردو بول لیتی تھین اور مجھے کہا کرتی تھین کہ میں اس ڈاکٹر کو ان کے لئے 'رام' کرنے میں کچھ مدد کروں
 خیر بات اس "ڈے" کی چلی تھی اور میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ آج کل پاکستان میں یہ "ڈے" اسی طرح منایا جاتا ہے گو مجھے اس کا زیادہ علم نہیں مگر چند 'مسلمان' بچوں کی طرف سے فیس بک پر دیکھتا ہوں کہ وہ اس کی سخت مذمّت کرتے ہیں مجھے سمجھ نہیں آسکتا کیوںکہ میں جس ماحول میں کالج اور یونیورسٹی میں پڑھا ہوں مغربیت تو تھی مگر  ایسے دن منانے کا کچھ بھی رواج نہیں تھا  اور باوجود اس چیز کے کہ ہم انگریزی اور امریکن فلمیں دیکھا کرتے تھے مگر ان فلموں کا اثر "کہانیوں' جیسا ہی تھا تو امریکن یا انگریزی کلچر کو ہم نے زیادہ "اپنانے" کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ اس کا خیال تک نہیں آیا تھا۔
 کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اسقدر آگے جا چکی ہے کہ یہاں کی 'سلینگ' تک پاکستان میں سمجھی جاتی ہے


Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/

Wednesday, December 11, 2013

شادی کا انویٹیشن کارڈ ملنے پر


عام سی بات ہے دوستوں کے ہاں شادیاں وغیرہ ہوں یا کوئ ایسا موقعہ آتا ہے تو کارڈ آنا کوئ عجیب بات نہیں
 ایسا ہی ایک کارڈ آیا ہے
 جن صاحب کی طرف سے آیا ہے ہمیں ابھی ان کی اپنی شادی کا موقعہ وغیرہ سب یاد ہے
 ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ان کی اولاد میں سے پہلی کی شادی ہے اور اب ہمیں ایسے کارڈ بھی ملنے لگیں گے کہ جن کی شادی ہم نے اٹینڈ کی کی تھی اب ان کے کسی پوتے پوتی یا نواسے نواسی کی کی شادی کا کارڈ آئے گا
 عرض یہ ہے کہ گو یہ کوئ غیر معمولی بات تو نہیں شادی کا انویٹےشن کارڈ آئے مگر نہ جانے کیوں میں کچھ سوچ میں پڑ گیا ہوں مشکل یہ ہے کہ اس معاملے میں زیادۃ سوچنا نہیں چاہتا
اللہ آپ کا بھلا کرے مجھ غریب کو اپنی دعائوں مین شامل رکھیئے

Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/