Friday, September 25, 2015

عید مءباراک

لیکن بھایَو جو اموات خوامخواہ حرم شریف میں واقعہ ہوِئ ہین ان کا سن کر دکھ زیادہ ہو رہا ہے حج پہ ایسی باتین ہو بھی سکتی ہیں نہ معلوم کس کا قصور ہوگااہ
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے

Please visit my English blog at Saugoree

Thursday, September 3, 2015

َیوسف علی شاہ


آج کے مبارک دن یوسف پیدا ہوا الحمد للاللہ

بیٹی شفق ٹھیک ہے

شمع بہن اور یونس بھائ کو  مبارک ہو ماشا اللہ گڑیا بیٹی زینب دوڑ کے میرے پاس آئ
 بےبی آگیا بےبی آگیا
Please visit my English blog at Saugoree

Friday, August 14, 2015

چودہ اگست اور اس کی اہمیت

ہر سال یہ دن منانے کا سوچتا ہوں لیکن صرف پرانی یادین ہی رہ جاتی ہیں جن کا سوچ کر دل میں کچھ خوشی سی آتی ہے ورنہ اس ملک کا جو حال اس کے نیتائوں نے کیا ہے اس سے تکلیف ہی ہوتی ہے
 در اصل پاکستان کا پہلا دن پندرہ اگست ہی تھا اور اس روز میرے دل میں عجیب سی خوشی تھی جسے سمجھنا مشکل تھا میرے والد مرحوم نے چند دیہاتی 'نڑوں" کو اکٹھاکیا اور سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ اب آج سے ہماری اپنی حکومت ہے انگریز چلے گئے مگر اس کو محسوس کرنا  ایک پنجاب کے دیہی علاقے مین بہت مشکل تھا
 دوسرے دنوں کی طرح اس روز بھی ہم صبح اٹھے اور سحری کھائ ستاءیسواں روزہ تھا اور جمعۃ الوداع تھا پاکستان کی سلامتی کے لئے بڑے جوش  و خروش سے دعائین مانگی گئیں ہماری اپنی مسجد میں بھی اور باقی سارے پاکستان میں بھی یہی دعائین  مانگی گئ تھین
 آج جو حالات دیکھ رہا ہوں ان کی توقع نہیں تھی ہمارے لیڈروں میں سے کسی کو احساس نہیں تھا اور نہ بعد میں پیدا ہوا کہ جو نصیحتیں قائد اعظم نے کی تھین ہمین کیا کرنا ہے ان کا ذکر ہی نہیں ہوا قاءد بستر علالت پر تھے اور چند ہی ماہ میں دنیا کو خیرباد کہ گئے لیاقت علی بھی زیادہ دیر نہ رہ سکے اور حکومت پسند لوگوں نے قتل کروا دیا  اڑسٹھ برس گزرنے کے بعد ابھی تک ہم وہیں ہیں بلکہ کچھ پیچھے ہی ہو گئے ہیں جو خواب میں نے دیکھے تھے پاکستان کیا ہوگا وہ ادھورے سے بھی کم  رہ گئے



Please visit my English blog at Saugoree

Wednesday, July 22, 2015

مشکلیں اکیلی نہیں آتیں

یکے بعد دیگرے ہمارے ساتھ یوں ہوتا آرہا ہے:

 آخری عشرہ رمضان شریف کا ہم ٹھیک ٹھاک روزے رکھتے آرہے تھے اور ٰعائشہ بیٹی مع موسےا اور زید پہنچے ہیں لیکن میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میرا دل غلط حرکتوں پہ آ گیا ہے اور اس کے لئے مجھے ایک برقی 'رفتارکنندہ' لگانا پڑیگا - یعنی ایک 'پیس-میکر' اب حالات مجبور کر رہے تھے کہ جلد از جلد لگوا لیا جائے تو روزوں میں ہی یہ کام ہو گیا
 اس کے بعد مجھے دو ہفتے تک ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی خیر کوئی بات نہیں میری گاڑی عائشہ کی اور ثروت کی سب ٹھیک تھین اور چلانے والے میرے علاوہ دو لوگ موجود تھے پھر یہ ہوا کہ عائشہ بچوں کو لیکر فےایٹول شفق سے ملنے گئی اتفاْق  سے میدی گاڑی لے گئی تھی جو ٹھیک تھی واپس گھر پہنچنے سے پہلے والمارٹ گئی کچھ لینے اور اتفاق سے ایک ٹائر کو کچھ ہو گیا اور اسے گھر سے کچھ ہی دور رکنا پڑا۔ ٹرپل اے کو فون کیا کہ وہ مدد کر دیں مگر ان کے انتظار میں ہی تھے کہ ایک فائر برگیڈ والا ٹرک وہاں سے گزرا انھوں نے ٹائر نکال کے  'فالتو' ٹائر لگا دیا مگر اس میں بھی پوری ہوا نہیں تھی تو آہستہ آہستہ چلاتی ہوئی عائشہ ٹرک کے پیچھے پیچھے ان کے ہاں گئی اور ہوا بھروا کر گھر آگئی بچوں کو ایک ایک فائر برگیڈ والوں کا ہیٹ مل گیا یہ انتیسویں روزے والی رات ہوگئی تھی تو ہم مسجد بھی جا سکے کہ اس رات 'ختم القرآن' تھا۔ مجھے تکیف تھی اس لئے پہلے ہی گھر آ جانا پڑا
 آخری روزہ تھا تو عثمان کو لینے میں ٰعائشہ اور موسےا گئے ڈرھم بس کے اڈّے پہ پتا چلا بس ایک گھنٹہ لیٹ ہے خیر ایک رسٹورانٹ مین کچھ کھا کر وقت گزارا اور خیر سے گھر آئے نمازیں وغیرہ پڑھ کے سو گئے عید کی تیاری تھی
 جو ٹھیک ٹھاک گزر گئی کہیں ملنے نہیں جانا تھا - دوسرے روز بچے میریلینڈ چلے گئے اب ہمارے پاس ڈیڑھ گاڑی رہ گئی ثروت نے اپنی گاڑی پہ سامان رکھا اور غریبوں کو کھانا دینے کا جو پروگرام تھا س کے لئے چلی گئی دوسرے لوگ اس کی مدد کر رہے تھے کوئی پرابلم نہپیں تھا مگر مسجد میں گاڑی کھڑی کی اور گھر واپس آنے کو سٹارت کرنے لگی تو گاڑی صاف انکار کر گئی شاید بیٹری ختم ہو گئی تھی بارش اور طوفان تھا اور اسے سردرد بھی تھا تو گاڑی وہیں سیکیورٹی کو کہ کے چھوڑ دی اور گھر آگئی دوسرے روز ثروت کی گاڑی کا پرابلم حل کرنا تھا
 اب ثروت نے فون کرنے شروع کئے ٹرپل اے ٹیوٹا اور طہور صاحب کے ساتھ گفتگو رہی پتہ چلا کہ بیٹری ٹھیک ہو جائے گی مگر اس کا 'آلٹرنیٹر' خراب ہے اس کو بدلوانا پڑے گا
 اب قصّہ مختصر یہ کہ دو روز میری 'نصف ' گاڑی سے ہی وقت گزرا اور جھنجھلاہٹ الگ پھر ڈنٹسٹ کی کال جس کی اپوئنٹ منٹ تبدیل کرانی پڑی وغیرہ اب ختم کر رہا ہوں شاید یہ آخری مشکل ہو
 میری ڈاکٹر سونی کی اپوئنٹمنٹ آ گئی اب کل وہاں جانا ہے
 آگے اللہ مالک ہے
مزید
 مشکلیں اکیلی نہین آتیں
 مختصرا" یوں ہے کہ ہم ایک ہفتے کے لئے  'کیریبیئن گئے وہاں
 مجھے زکام اور کھاںسی لگی رہی دھوپ اور گرمی الگ تنگ کرتی تھی
  خوامخواہ میں ا میری ہمسفر بھی تکلیف میں رہیں
بس یوں سمجھ لیں اللہ کا شکر ادا کرتے واپس آ گئے
 کہا جاتا ہے کہ جیسے 'ستارا گردش میں ہے' یہ اگر ایمان کو بغیر چیلنج کئے کہا جائے تو ایسا لگ رہا ہے
 اللہ آپ کا بھلا کرے  اللہ سب کو خیریت سے رکھے-آمین


Please visit my English blog at Saugoree

Wednesday, July 15, 2015

قیامت با لکل سر پہ ہے

ایک استرئیلی ریبائ نے اعلان کیا ہے کہ تمام یہوریوں کو چاہئیے ۱۲ ستمبر سے پہلے پہلے اسرائیل آ جائیں کیوںکہ مسیح کی آمد اس روز ہے
 چنانچہ ایک عیسائ پادری نے اس پہ 'لبّیک" کہتے ہوئے خوشی ظاہر کی ہے کہ یہ صرف عیسئوں اور یہودیوں کے لئے  خوشخبری ہے
 اس نے کہا کہ 'ریبائ' کا ایک فقرہ غلط ہے کہ ہمارا یعنی یہوریوں کا خدا ایک ہی ہے کیوںکہ مسلمانوں کا خدا تو 'مون گاڈ' ہے مجھے یہ سن کر اتنی حیرانی ہوتی ہے کہ باوجود اس کے کہ آجکل ایسی دقیانوسی باتیں گو قصہء پارینہ ہو چکی ہیں مگر یہ ٹی وی شخصیتیں ابھی تک اسی پرانی ڈفلی پہ اپنا راگ گاتے جارہے ہیں
 لطف یہ ہے کہ جو حقیقت ظاہر ہے اس کا ذکر بھی نہیں کرتے کہ یہودی ریبائ حضرت عیسےا علیہ السلام کا ذکر نہیں کر رہا  یہ صرف مسالمان ہی ہیں جو عیسےا  علیہ السلام کو مسیح مانتے ہیں  اور یہ حجرت ریبائ کی بات کا یہ مطلب نکال رہے ہیں کہ  "جیزس' آ رہے ہیں
قیامت بلکل سر پہ ہے مگر کیا واقعی ۱۲ ستمبر تک شروع ہو جائے گی؟

Please visit my English blog at Saugoree

Thursday, June 25, 2015

ساگر کی یادیں

وقت بہت گزر چکا ہے اور بچپن کی کئ یادیں مدّھم پڑ گئ ہیں کسی موقعہ سے یا یوںہی کبھی کوئ یاد ذہن میں ابھر آتی ہے اس وقت میں ان لوگوں سے آپ کو متعارف کرا رہا ہوں جو ہمارے خاندان سے تقریبا" ایسے ملے ہوئے ہیں جیسے خاندان کا حصّہ ہیں اور اس کا ایک ثبوت ہمارے خاندان کی ایک  سنہ چالیس کی تصویر ہے گو اس میں ککا جی نہیں ہیں
 ککّا جی-  ان کے متعلق الگ لکھا گیا ہے اور انھیں ہم خاندان کا فرد شمار کرتے ہیں کیوںکہ انھوں نے اپنی جوانی سے لیکر ساری زندگی ہمارے خاندان کے ساتھ گزاری اور نام شمشاد خان رکھا گیا اس سے پہلے جب وہ ہندو تھے تو نام رام پرشاد تھا مسلمان ہونے کے ناطے چونکہ ہمارے والد مرحوم نے انھیں کلمہ پڑھایا تھا تو انھیں بھیا کہتے تھے اس لئے ہم انھیں چچا یا ساگر کی زبان میں ککا کہنے لگے

بڑی بی- نہ معلوم کب مسلمان ہوئیں شیعہ تھیں ہم تمام بچوں سے بہت پیار کرتیء تھیں چنانچہ اپنا تو یاد نہیں مگر میرے چھوٹے بھائ کو منّا کہتی تھیں اور ایک 'لوری' گایا کرتی تھیں جس کے بول سارے جو میری سمجھ میں آتے تھے یوں تھے
 میرے گھر کے پیچھوں اڑتی پیاج کی پتّی
ایسا گائو متی
 جھو\ٹا جھگڑا لگی
وغیرہ اب اور یاد نہیں
 بڑی بی کی کوئ بات کسی کہاوت یا مقولہ یا اس قسم  کے محاورے کے بغیر نہیں ہوتی تھی نہ معلوم کتنے ہی یاد ہوں گے انھیں مجھے بھی منّا کہا کرتی تھین بچّیون کے سکول کے سامنے ایک پٹاری میں لڈّو  رکھ کے بیچتی تھین ان کا ایک بیٹا کبھی کبھی آتا تھا پولیس انسپیکٹر تھا

چپراسن -  اور ان کا بیٹا رحمت خان - رحمت مجھ سے تھوڑا سا بڑا تھا سکول میں پڑھتا تھا اچھا گاتا تھا اور ہمارے گھر میں ہی اوپر کا کام کرتا تھا چپراسن ہمارے گھر کا پانی کوئیں سے لا کر رکھتی تھین اور گھڑوںچی ان کا ذمہ تھی باتیں کرتے ہوئے  ان کا تلفّظ پان منہ میں ہونے کی وجہ سے عجیب سا تھا  ان کا 'تکیہ کلام تھا "کیا کہتے ہیںگے' اور کچھ اس طرح ادا ہوتا تھا
 'گا گیتے ہینگے'
 سن چھ میں جب میں ساگر گیا تھا تو 'ماسٹر رحمت خان" فوت ہو چکے تھے ان کا بیٹا جو خود ماسٹر تھا ملا تھا



Please visit my English blog at Saugoree

Saturday, June 20, 2015

رمضان المبارک

ماہ رمضان المبارک شروع ہو گیا پہلا عشرہ ان دنوں کا ہے جب دن بڑا ہے اور یہاں گرمی اسی عشرہ میں زیادہ ہے
 اس سال کچھ مزیدار قسم کے آرٹیکل دیکھے ہیں جو کسی رسالہ میں نظر آئے انگریزی میں ہی تھے مگر ان کو پڑھ کے ایک لطیفہ یاد آیا ہے سناتا چلوں
 انگریزوں کے زمانے کی بات ہے ایک انگریز نے کلمہ طیّبہ پڑھ لیا اور مسلمان ہونے کے دوسرے تیسرے روز ہی روزے شروع ہو گئے ایک دو روزے رکھ کے وہ پریشان ہوگیا اور واپس عیسائ ہو گیا---س
 "مسلمان ہونا تو بڑے جان جوکھوں کا کام ہے"



Please visit my English blog at Saugoree