ان دنوں پین ایم چلتی تھی نیو یارک اترے تو موسم کی خرابی کی وجہ سے سنسناٹی کی فلائٹ کینسل ہو گئ اور مجھے رات جے ایف کے پر ہوٹل میں گزارنی پڑی
نیا "ھالیڈے ان" تھا اور ۱۸ ڈالر ایک رات کے دئے یہ جنوری ۶۹ کی بات ھے
آتے ہوئے جہاز پر دل میں ھزاروں خیالات چل رھے تھے اس وقت یہ لکھا تھا
نئے سورج کی آمد ھے افق پر ھے نظر میری
خدایا زندگانی میں مری کچھ روشنی کر دے
بڑے ارمان اور حسرتین اور نہ معلوم کیا کیا دل میں مکسچر لیکر امریکہ کی سرزمین پر قدم رکھا تھا آتے ھی مجھے محسوس ہوگیاتھا کہ جلد ھی اپنی محبوب لائن مین جگہ مل جائے گی یعنی نیورالوجی کی امّید بندھ گئ تو اس کے بعد شادی کا مسئلہ کھڑا ہونا ھی تھا اس سلسلے میں اپنی بہنوں سے مدد ماںگی دونوں انگلینڈ میں تھیں اور ان کی مدد سے اپنی ریزیڈنسی ختم ہوتے ہوتے یہ معاملہ بھی طے ہوگیا اور پھر
'سب ھںسی خوشی زندگی گزارنے لگے
Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment