تقریبا" بیس سال پہلے میں نے اس عنوان پہ کچھ لکھاتھا اس کا نچوڑ اور ضروری تبدیلیوں کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں خیال تھا کسی رسالے میں بھیجوں گا پھر ارادہ ترک کر دیا تھا
زیادہ تر اپنے جیسے مشرق سے آئے ہوئے متوطّن لوگوں کے حالات کو مدّنظر رکھتے ہوئے لکھ رہاہوں اور چوںکہ بہت سست رفتاری سے لکھتا ہوں اس لیئے کئ قسطوں میں لکھنے کا ارادہ ہے اس لِئے آپ سے صبر اور تحمّل کی درخواست ہے
بچوں کی پرورش بذات خود یہاں ایک مسئلہ ہے پھر مسلمانوں کے لئے اور بھی زیادہ مشکل ہے ھم اپنے مشرقی ممالک سے جواسلامی اقدار اور تہذیب کے زیور اپنے ساتھ لائے ہیں انھیں یہاں قائم کرنا ہے باقی رکھنا ہے بلکہ فروغ دینا ہے
الحمد للہ اکثر دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ ہر شہر میں مسلمانوں نے مسجدیں اور سکول بنا ڈالے ہیں اس طرح بچّوں کو اسلامی ماحول اور اسلامی تہذیب سے تعارف کی حد تک واقفیت ہو جاتی ہے مگر در اصل ہر بچّے کی شخصیت کی صحیح اسلامی تعمیر کے لیئے بہت پہلے کام شروع کرنا پڑتا ہے اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میں آپ کی توجّہ چند بنیادی اصولوں کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں
بچوں کی تعلیم کے لئے سکول وغیرہ سب ٹھیک ہیں مگر پہلا سکول ماں کی گود ہوتا ہے تو اس کے متعلّق آپ کے کچھ گوش گزار کروں
اولا" یہ کہ والدین کو کیا کرنا چاہئے - یہ جان لیجئے کہ اسلام نے بچّے کی پرورش کےلئےماں پہ باپ کی نسبت زیادہ ذمّہ داری ڈالی ہے
ثانیا" ماننا چاہئے کہ جس ماحول میں بچّہ پرورش پائے گا وہ اسلامی ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں لوگ نہیں سمجھتے کہ 'ماحول' بطن مادر سے ہی شروع ہو جاتا ہے ممکن ہے یہ آپ کو عجیب لگے مگر موجودہ سائنسی دور میں سمجھنا مشکل نہیں میڈیکل مثالیں بہت سی ہیں ایک دو کا ذکر کروںگا
۱-- کچھ بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ حاملہ عورت کو لاحق ہوں تو جنین کی نشوونما اور ساخت پر اثر پڑتا ہے
۲--دوائیں بھی ایسا اثر پیدا کر سکتی ہیں
بیسویں صدی کی چھٹی دھائ کے اوائل کا ذکر ہے جب طبّی دنیا میں ایک ہولناک قسم کی تکلیف نوزائدہ بچوں مین دیکھی گئ ان دنوں ایک ذہنی تسکین کی دوا عام تھی 'تھیلیڈومائڈ' - وہ جن حاملہ عورتوں نے حمل کے اوائل میں کھائ تھی ان کے جو بچّے پیدا ہوئے ان کے بازو اور ٹانگیں بہت چھوٹے رہ گئے یا بالکل نہیں اگے چنانچہ معلوم ہوا کہ بچّے کی جسمانی اور اسی طرح ذہنی ساخت پر ماں کی کن کن باتوں کا اثر پڑتا ہے شائد آپ نے دیکھا ہوگا کہ ماں بننے والی عورتوں کے کمروں میں خوبصورت بچوں کی تصاویر لٹکا دیا کرتے تھے تو میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ماں باپ جو کچھ اپنے بچّے میں دیکھنا چاہتے ہیں انہیں اس ہونے والی ماں کو اس طرز کا ماحول دینا ہے جہاں اس کی بودوباش غذا و خوراک اور ضروری جسمانی ہلکی ورزش وغیرہ کا خیال رکھا جانا ہے تو اسی طرح ا سے نماز کی پابندی اسلامی لٹریچر کی فراہمی وغیرہ کی طرف بھی دھیان دینا ضروری ہے
ثالثا" --یہ یاد رھے کہ ہر بچّے کی شخصیت جدا ہوتی ہے حتّےا کہ جڑواں بچّوں کی بھی --جیسے انگلیوں کے پوروں کی
رابعا" -- جہاں تک انسانی جبلّت کا تعلّق ہے ہر بچّہ میں وہی ہوتی ہے خواہ وہ کالا ہو یا گورا، پاکستانی ہو یا یوروپین یعنی دست قدرت نے جو انھیں بخشا ہے برابر ہے صحیحین میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلّ اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا
'کوئ بچّہ پیدا نہیں ہوتا مگر اسلامی فطرت پر پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں'
یہ تو بچّہ کی روحانی کیفیت کا ذکر ہے لیکن جہاں تک جسمانی حالت کا تعلّق ہے ہمیں مجودہ سائنس کی روشنی میں بھت سی معلومات حاصل ہوئ ہیں تاھم خالق حقیقی نے ہمیں اس معاملے میں نہائت عمدہ معلومات فراہم کی تھیں علوم جنین پر جو کام پچھلی نصف صدی میں ہوا ہے ان کو دیکھتے ہوئے ان آیات قرآنی کے مطالب ہمارے لئے آسان ہو گئے ہیں
آپ سے درخواست کر رہا ہوں کہ مندرجہ ذیل آیات کی تفسیر اپنی پسند کی تفسیر
میں ملاحظہ کریں
" کیا انسان پر لامتناہی زمانے کا ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے بجب وہ کوئ قابل ذکر چیز نہ تھا ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفہ سے پیدا کیا - - - - - - - -"
76 آیہ نمبر ایک اور دو-- سورہ دہر - نمبر
اب ذرا ایک انوکھی تفصیل ملاحظہ ہو
ہم نے انسان کو مٹّی کے ست سے بنایا -پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئ بوںد میں تبدیل کر دیا پھر اس بوںد کو لوتھڑے کی شکل دی - پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا - پھر بوٹی سے ہڈّیان بنائیں پھر ہڈّیوں پر گوشت چڑھایا - پھر اسے ایک دوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا -پس بڑا با برکت ھے اللہ سب کریگروں سے اچھّا کاریگر
آیات- ۱۰ تا ۱۴ سورہ نمبر ۲۳ یعنی المومنون
پھر دیکھئے مزید سورہ نحل سولھویں - ایہ نمبر ۷۸
اور اللہ نے تمھیں مائوں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے - اس نے تمھیں کان دیئے آںکھیں دیں اور سوچنے کے کیئے دل دیئے اس لیئے کہ تم شکر گزار بنو
ان چند آیات میں ہدایت اور یاد دہانی کی خاطر ربّ العزّت نے کچھ علم جنین کے اشارات سے ہمیں جو علم کے موتی دئے ہیں ان پر غور کیجئے
اوّل یہ حق نے انسان کو مٹّی سے پیدا کیا اور اس کے بعد 'نطفہ' کا بیان آجاتا ہے مٹّی سے نطفہ تک کا علم ہم نہیں جانتے پھر نطفہ میں "دورنگی بوند' کیا ہے لوتھڑا اور بوٹی ، ہڈّیان وغیرہ کیسے تیّار ہوتی ہیں سائنس نے تمام معلومات حاصل کر لی ہیں یہ تو ایک عام حیاتیات کی تھوڑی سی شدبد رکھنے والا بھی جانتا ہے میری اگلی تحریر میں آپ کی توجّہ اس لفظ کی طرف کرائ جائے گی جس کا ترجمہ 'بوٹی' کیا گیا ہے یعنی مضغہ
Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/
No comments:
Post a Comment