Thursday, December 15, 2011

میرے استادوں کا حال

 زندگی میں انسان اپنی عقل اور سمجھ کے استعمال سے بہت کچھ سیکھتا ہے ویسے تو یہ دنیا ساری ایک درسگاہ ہے اور اس میں ہر جگہ تجرباتی طریقہ سے انسان اپنے علم میں اضافہ کرتا رہتا ہے لیکن میں ان درسگاہوں کی بات کروں گا جہاں پیشہ کے طور پر درس دیا جاتا ہے
 کہتے ہیں کہ انسان کی سب سے پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے جس سے ہمیں پوری طرح اتّفاق ہے  لیکن جو کچھ ہم نے ماں کی گود میں سیکھا وہ ذہن میں نہیں رکھا گیا کہ اس وقت ابھی یادداشت کا کام شروعات میں تھا اس لیئے کچھ نہیں لکھا جاسکتا ہمارے زمانے میں ساگر شہر میں اس وقت ایک پرائمری سکول، تھ اہندی  اور اردو کی الگ الگ عمارتیں تھین دو عدد ہائ سکول تھے ایک میونسپل اور دوسرا گورنمنٹ ۔ کنڈر گارٹن اور اس قسم کے اسکولوں کا رواج نہیں تھا۔ چار سال کی عمر میں ہی ہمیں اسکول میں داخل کرا دیا گیا تھا - ان دنوں وہاں چھوٹی یا بڑی عمر کی کوئ حدود نہیں تھیں گھر میں ہماری امّاں جان کے علاوہ ایک اور ہستی تھیں جنھوں نے شائد  الف بے اور گنتی وغیرہ پڑھائ ہو وہ تھیں ہماری پھوپھی جان یہ تو مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ انھوں نے ہی مجھے نماز سکھائ تھی اور میری بہنوں کو بھی جو مجھ سے بڑی تھیں کیوں کہ جب انہوں نے نماز کی نیت بتائ تو جو کچھ وہ میری بہنوں کو بتا رہی تھیں وہی میں بھی بول رہا تھا
 ' نیت کرتی ہوں میں اس نماز کی----"
 تو میں بھی یہی بولا جس پر سب نے ہنسنا شروع کر دیا
 جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں میرا پہلا سکول 'پڑائو اسکول' کے نام سے جانا جاتا تھا پہلی اور چوتھی جماعتیں ہی٘ ' جمّن جناب جی' نے پڑھائ تھیں اور دوسری اور تیسری ماسٹر رزّاق نے
 چنانچہ ہمارے پہلے استاد کا نام تھا' جمّن جناب جی' اگر ان کا کوئ اور نام تھا تو ہمیں معلوم نہیں ہوا کیوںکہ ہم نے جب ہوش سنبھالا تو اس وقت سے یہی نام سنتے آئے ہیں میری سب بہنیں اور بڑے بھائ سب کے وہ استاد تھے اور ہمارے گھرانے سے ان کا لگائو اس حد تک تھا کہ انہوں نے اپنے لڑکوں کے نام بھی میرے اور بھائجان معراج کے ناموں پر رکھے تھے


Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment