Saturday, November 13, 2010

لمبر پنکچر

 یہ ایک قسم کا 'چھوٹا اپریشن' ہے جس میں ڈاکٹر ریڑھ کی ہڈّی میں  ایک لمبی سی سوئ داخل کرتا ہے اور جو مادہ دماغ کے ارد گرد گردش کرتا ہے اس کی تھوڑی سی مقدار نکالتا ہے عموما"  اس کو ٹیسٹ کرنے کے لیئے
 یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں میو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں ہائوس فزیشن تھا اور خدا جھوٹ نہ بلوائے کوئ چھ یا سات مریض --ٹی ی مننجائٹس--کے میرے وارڈ میں تھے ایک دس گیارہ برس کا لڑکا بھی تھا جو ٹھِک تو ہو گیا تھا مگر اپنی بینائ کھو بیٹھا تھا -ا بھی وارڈ میں دوائیاں لے رہا تھا مگر بہتر ہو چکا تھا۔ نرس کے ساتھ ساتھ وہ بھی آ جاتا تھا جب میں کوئ  لمبر پنکچر کرنے لگتا اور اپنی نئ نئ سیکھی ہوئ میڈیکل ٹرمینالوجی بول کر خوش ہوتا تھا۔ چونکہ میں نرس کو کہا کرتا تھا مریض کی پوزیشن ٹھیک کرو تو وہ نرس کو یہ کہا کرتا سسٹر صاحبہ پوزیشن ٹھیک کریں ڈاکٹر صاحب کو لمبر پنکچر میں گڑ بڑ نہ ہو
 جب کوئ مریض دم توڑنے کے وقت پر ہوتا تو بیرے کو آواز لگاتا آکسیجن سلنڈر لے آئو
 ہم سب اس کی باتوں سے محظوظ ہوتے - بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والا بہت پیارا بچّہ تھا
نہ معلوم ان دنوں کیوں اتنے مریض اس خطرناک مرض والے آ داخل ہوءے تھے


Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/

2 comments:

  1. I always felt uncomfortable doing LP

    ReplyDelete
  2. ایک وقت تھا کہ ہمارے وارڈ میں پانچ مریض تھے اور میں روزانہ پانچ لمبر پنکچر کیا کرتا تھا تو میری خوب پریکٹس ہو گئ ان کو انٹرا تھیکل سٹرپٹو مائسین لگائ جاتی تھی ان دنوں کا علاج تھا

    ReplyDelete