ہمارے پہلے استاد---جیم کے اوپر پیش ہے ا س نام میں۰---
جی ہم انھیں اسی نام سے جانتے ہیں اور کوئ نام نہین بتایا گیا۔ جیسا کہ پہلے لکھا تھا ہمارے 'گھرانے کے استاد' ہیں میرے سب بڑے بھائ بہنوں کو پڑھنا لکھنا آپ ے ہی شروع کرایا درمیانہ قد جسم بھاری سا یاد پڑتا ہے آواز مدھم سی مگر دبدبہ رکھتی تھی جیسا کہ عام رواج تھا پاجامہ قمیص اور کوٹ ان کا لناس رہا- ایسا کوئ سبق یاد نہیں پڑتا لیکن 'گوشمالی یاد ہے جب میرا سوال درست نہ ہو۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ زبانی سوالوں کے جوب میں مجھے الجھن رہتی تھی پریشانی کی حد تک اور مجھے زبانی سوال کبھی پسند نہیں تھے سکول کے میدان مین لڑکوں کو ذرا فاصلے فاصلے سے کھڑا کیا جاتا اور ماسٹر سوال بولتے ہمیں جواب سلیٹ پر لکھ کر پھر کھڑے ہو جانا ہوتا تھا اور میرے دل میں وسوسے شروع ہو جاتے خصوصا" جب سوال کا ٹھیک ہونا صریحا" معلوم نہ ہو
تصویر اس کلاس روم کی ہے سامنے میں کھڑا ہوں یہ تصویر مصافحہ سیکھنے کے ستّر سال بعد لی گئ
یہ تو ظاہر ہے کہ یہ چوتھی جماعت کے تجربات ہیں پہلی میں جو مجھے یاد ہے جمن جناب جی ہمیں مصافحہ کرنا سکھا رہے تھے بڑے کمرے کے سامنے جو برامدہ تھا اسمیں لڑکے باری باری مختلف دروازوں سے آتے اور مڈھ بھیڑ ہونے پر سلام کرتے اور ہاتھ ملاتے اچھی پریکٹس تھی مگر نہ معلوم مجھے بہت زیادہ جھجک ہوتی تھی سلام کرنے میں اور بڑے ہو کر بھی کافی دیر رہی جمن جناب جی نے جو پریکٹس کرائ تھی اس کا فائدہ بڑی دیر بعد نکلا اللہ انھین کروٹ کروٹ جنّت نصیب کرے
Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/

No comments:
Post a Comment