آج جمعہ ہے اور رمضان شریف بھی لیکن ہمیں تاکید کی گئ ہے کہ جمعہ کے روز درود پڑھنا چاہئے ویسے تو جب بھی پڑھین اچھا ہے آج تو اور بھی اچھا ہے
اقبال علیہ رحمہ سے کسی نے سوال کیا درود پڑھنے کی علماء نے ایسی تاکید جو کی ہے اس میں کیا حکمت ہے
آپ نے فرمایا درود شریف کا الفاظ قرآن کے نہیں ہیں مگر جن بزرگوں نے لکھے ہیں ان کے ہم مشکور ہیں
سوال کرنے والے صاحب کی اس جواب سے تسلّی نہیں ہوئ
مگر سوچنے کی بات ہے کہ آپ صلّ اللہ علیہ وسلّم نہ ہوتے تو ہمیں کون اللہ کی پہچان کراتا
ہمیں کون سمجھاتا دین کیا ہے ہمیں نماز جیسی عبودیت کون سکھاتا
ہمیں لوگوں سے ملنے ملانے کی عادات کوں سکھاتا
ہمیں اپنے خاندان اور گھر کے رہنے کے طور طریقے کون سکھاتا ہمیں
عید بقرعید کی خوشیان منانے کے طریقے کون سکھاتا
ہمیں اتنا کچھ سکھایا ہے جو کوئ اور انسان یا ماسٹر اتالیق والدین وغیرہ نہیں سکھا سکتے تھے
خالی ہم یہی دیکھ لیں کہ آپ نے جو ہمیں سکھایا ہے تو ہم اس کا شکریہ آپ سے کیسے ادا کر سکتے ہیں میرے خیال میں درود شریف ایک ذریعہ ہے ممکن ہے اور بھی مصلحتیں ہوں اور حکمتیں ہوں مگر کیا اتنا ہی کافی نہیں؟ اور یہ سکھانے والی 'لسٹ' کا شروع لکھا ہے اسے مکمل کیجئے اگر کر سکتے ہیں تو
اے کہ صد طور است پیدا از نشانِ پائے تو -- خاک یثرب را تجلّی گاہ عرفاں کردہ ای
Please visit my English blog at Saugoree
No comments:
Post a Comment