مزید تصویر پہلے جما لوں پھر لکھوںگا
پٹیالہ بلاک کالج کا دفتر ھے جس کی عمارت کو ھم "کالج" کی عمارت کے طور پر سمجھتے ھیں دوسری تصویرایک چھوٹے سے گراونڈa کی ھے جس میں بائیں طرف ایک پگڈنڈی سی ھے جو پٹیالہ بلاک سے باقی کے بلاکس کو جارہی ھے کچھ منچلے اس کو "لورز لین" کہ کر اپنا جی خوش کر لیتے ھیں ورنہ اس میں کوئ ایسی خوبی نھیں تھی سامنے بلڈنگ فارماکولوجی کا بلاک ھے ۱۹۶۰ میں بہت سے پروگرام اسی گراونڈ میں ھوے تھے دوسری بلیک اینڈ وہاِٹ تصویر اعجاز احسن کی لی ھوئ ھے--جی اعتزاز احسن کے بھائ ھمارے کلاسفیلو اور نمبر دو بیسٹ گراجوءیٹ -- اس تصویر کا کمال یہ ہے کہ ایک کلاس روم کی ھے جہاں سب "لڑکے" کلاس شروع ہونے سے پہلے خوش گپّیوں میں مصروف ھین اور مجھے دم کے دم میں اس کو دیکھکرپچپن سال پہلے کا وقت سامنے آ کھڑا ہوتا ھے اور ایک ایک 'لڑکا' نظر آ رہا ہےچونکہ میجر جنرل ظہیر سے آپ کا تعارف ہو چکا ھے تو صرف اسکا بتاتا ھوں سب سے پچھلی لائن میں دائِن جانب سے پہلا بیٹھا ھوا ظھیر ھے اور جو کھڑا ھے وہ اب ریٹایرڈ پروفیسر سعید احمد ھیں سڈنی یا ایڈیلیڈ میں کہیں-پیڈئٹرک یورالوجی کے
سعید ھمارے بہت عزیز دوستوں میں سے ھے صرف اتنا کہوںگا کہ ۱۳ اکتوبر ۱۹۶۱ کو جب میں پہلی بار پاکستان سے انگلینڈ پنہچا تھا تو سیدھا سعید کے پاس ھی گیا تھا ظہیر کے ساتھ بیٹھے ھوے منظوریعنی لفٹننٹ جنرل منظور ھین جو آجکل پاکستان کالج آف پتھالوجی کے بانی-و-صدر ھیں اس گرپ میں اب کئ اگلے جہان کو سدھار چکے ھیں جن کے لئیے ھم نے دعائے مغفرت کی تھی جب ھم ۲۰۰۸ میں اکٹّھے ھوے تھے
حال ہی میں معلوم ہوا کہ ظہیر صاحب امریکہ آ رہے ھین تو زلفی کے ھاں دو تین روز ھماری گپ شپ رہے گی ان کا ایک بیٹا ٹیکساس میں کارڈیالوجسٹ ھے پہلے وہ اس کے پاس جائنگے اب ایسا ہے کہ گو میں امریکہ میں عرصہ سے ہوں مگر زلفی ابھی تک "ڈیڈی" کا رول کر رہا ہے اسکے دو بچّے کنٹکی میں ھین تو وہاں آسانی زیادہ ھے ویسے بھی وہ زرا سینٹرل سی جگہ ھے اور نزدیک ہی سنسناٹی ھے جہاں ایک اور کلاس فیلو رھتے ھین اس لئیے بھی زلفی کا گھر بہتر رہتا ہے۔ اسکو ڈیڈی کا یا پتاجی کا نام جو دیا گیا تھا اس کی وجہ تسمیہ اپنے انگریزی والے بلاگ میں لکھ چکا ھون صرف یہی نہیں کہ زلفی عمر میں ھم سب سے ایک سال بڑا تھا بلکہ اس لیئے بھی کہ ھر ماہ اسے وظیفہ-تقریبا' -۷۵ روپے ملتا تھا یہ ہمارے لئیے بڑی رقم ہوتی تھی اور زلفی اس وقت بھی 'دریادل' اسی طرح تھا
Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/

No comments:
Post a Comment