Tuesday, August 24, 2010

مسلمانوں کے لئے رمضان کی برکتیں

  آںحضور صلّ اللہ علیہ و سلّم کے فرمان کے مطابق اس ماہ کا پہلا عشرہ 'رحمت'، دوسرا 'مغفرت اور تیسرا آگ یعنی جہنّم سے نجات  شمار کیا جاتا ہے
 ہم اب دوسرے عشرہ میں داخل ہو چکے ہیں اس لئے خوب استغفار کی دعاءیں ماںگنی چاھیئں۔ 
 بچپن میں ایک وظیفہ یا ذکر سیکھا تھا وہ حال ہی میں مجھے یاد آیا اور اس پر میں نے عمل شروع کر دیا آپ کو پسند آئے تو آپ کو اختیار ہے
 جو مجھے یاد پڑتا ہے وہ یوں ہے کہ ہمارے ورنیکلر فائنل کے امتحانوں کے دن تھے ہمارے استاد ایک ماسٹر تھے جن کا نام اللہ بخشے مولوی احمد دین تھا ان کا اپنا دعوہ یہ تھا کہ وہ میرے والد کے شاگرد بھی تھے۔ خیر  ہندو اور سکھ بچّوں کو تو اپنے مذہب کے مطابق کرنے کی تلقین تھی مگر ہم مسلمان بچّوں کو انھوں نے یوں ہدایات دی تھیں کہ یہ ذکر یاد کرو اور ہر نماز کے بعد اور ذکر جو ہم سیکھ چکے تھے اس کے ساتھ یہ بھی گیارہ بار پڑھنا ہے

استغفر اللہ ربّی من کلّ ذنب و اتوب الیہ و اسءلہ التّوبہ'
  اب مجھے یہ نہیں معلوم یہ کہاں سے نقل کی گئ ہے
 کیا زمانہ تھا استادوں کا اب کہاں  ایسے ٹیچر میتے ہیں

Please visit my English blog at http://saugoree.blogspot.com/ and my Hindi blog at http://wahajunana.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment